یمنی فوج کی حدیدہ کی جانب پیشرفت ، ہلاکتوں میں اضافہ

عدن۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن کی حکومت حامی فوج نے چہارشنبہ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ باغیوں کے قبضہ والے شہر حدیدہ کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ گزشتہ کچھ دنوں سے گھمسان کی لڑائی میں 200 جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔ حالانکہ اقوام متحدہ نے متحارب فریقین سے بات چیت کے دوبارہ آغاز کرنے کی کئی بار تلقین کی ہے جبکہ ماہ ستمبر میں جنیوا میں ہوئی بات چیت بری طرح ناکام ہوگئی تھی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران کی حمایت والے 27 حوثی باغی اور 12 حکومت حامی جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔ دائیں بازو کے گروپس نے دریں اثناء ان جھڑپوں میں شہریوں کے ہلاک ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے جس میں بچوں کی جان کو سب سے زیادہ خطرہ ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ یمن کیلئے امدادی اشیاء خصوصی طور پر غذا کی سربراہی کیلئے حدیدہ ایک اہم بندرگاہ تصور کی جاتی ہے جبکہ قحط سالی نے بھی یہاں کے 14 بلین افراد کو خطرہ میں ڈال دیا ہے اور متعدد بیماریوں کے پھوٹ پڑنے سے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہر 10 منٹ میں ایک بچے کی موت ہورہی ہے۔