یعقوب میمن کی پھانسی کے خلاف تحریک میں بایاں بازوبھی شامل

چینائی ۔ 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) 6 سیاسی پارٹیاں بشمول سی پی آئی ایم، سی پی آئی اور ایم ڈی ایم کے نے آج مرکز پر زور دیا کہ 1993ء کے ممبئی دھماکے مقدمہ میں سزائے موت یافتہ یعقوب میمن کو پھانسی نہ دی جائے۔ ان پارٹیوں کے اجلاس میں ایک قرار داد منظور کی گئی جس میں کہا گیا ہیکہ ہندوستان میں سزائے موت برخاست کردی جانی چاہئے۔ مرکزی حکومت کو آگے آنا چاہئے اور سزائے موت یافتہ یعقوب میمن کو اس سزاء سے بچانا چاہئے کیونکہ اس نے ہندوستان کی مدد کی ہے۔ را کے ایک سابق عہدیدار نے بھی اس مطالبہ کی تائید کی ہے۔ 13 اگست کو ٹاملناڈو کے 5 قصبوںمیں اس سلسلہ میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ پارٹیوں نے جو قرارداد منظور کی ہے اس کے بموجب احتجاجی مظاہروں میں یعقوب میمن کو سزائے موت نہ دینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔