یعقوب میمن کی حمایت میں بیان نے سلمان خان کو مشکل میں ڈال دیا

بالی وڈ اسٹار سلمان خان ممبئی بم دھماکوں کے الزام میں سزائے موت پانے والے یعقوب میمن کی حمایت کرکے قانونی مشکل میں پھنس گئے ہیں ۔سلمان خان نے یعقوب میمن کی حمایت میں سماجی ویب سائٹ پر پیغام جاری کیا تھا جو فوراً ہی قابل بحث موضوع بن گیا ۔ پیغام پر تنقید کے بعد سلمان خان نے معذرت بھی کی ۔ لیکن مقامی وکیل سوشیل کمار مشرا نے سلمان خان کے خلاف مقدمہ دائر کردیا جس میں اُن پر اینٹی نیشنل ہونے کا الزام لگایا گیا ہے ۔ سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ ان لوگوں کی شدید مذمت کرتے ہیں جو ان کے پیغامات کے مذہب مخالف ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔