یعقوب میمن ’محب وطن‘ نام نہاد جرنلسٹ کا تبصرہ، داعش میں شمولیت کی خواہش

ممبئی ۔ 6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی پولیس کو ایک ہندوستانی جرنلسٹ کی تلاش ہے جو مبینہ طور پر اسلامی دہشت گرد گروپس آئی ایس آئی ایس کا ترجمان بننے کا خواہاں ہے۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے  مطابق خودساختہ جرنلسٹ زبیراحمد نے 1993ء ممبئی بم دھماکوں مقدمہ کے مجرم یعقوب میمن سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور اسے ’’محب وطن‘‘ قرار دیا۔ اس نے یہ بھی کہا کہ وہ آئی ایس آئی ایس میں شمولیت کا خواہاں ہے۔ کرائم برانچ عہدیداروں کا یہ موقف ہیکہ زبیرخان نوی ممبئی میں مقیم ہے۔ پولیس 4 اگست بروز منگل اسے باندرہ کے قریب گرفتار کرنے ہی والی تھی کہ وہ چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اس کے متنازعہ پوسٹ چند دن قبل پولیس کو بھیجے گئے تھے۔ اس نے آئی ایس آئی ایس لیڈر ابوبکر البغدادی کے نام پوسٹ میں لکھا تھا کہ وہ ہندوستانی شہریت ترک کرکے آئی ایس آئی ایس کا ترجمان بننا چاہتا ہے۔