کامیڈی اداکار کپل شرما کافی عرصہ سے میڈیا کی سرخیوں میں چھائے ہوئے ہیں پچھلے ماہ وہ اپنے اُس ٹویٹ کی وجہ خبروں میں تھے جس میں انہوں نے کامیڈی نائٹس ودھ کپل کے بند ہونے کی خبردی تھی حال ہی میں کمل خان عرف کے آر کے سے ٹویٹر تنازعہ کی وجہ سرخیاں بٹوریں اور اس کے بعد یش راج کی فلم ہاتھ سے نکل جانے کی وجہ وہ خبروں میں رہے یہ دوسری بارہے کہ اب وہ خود ایک فلم بنانے جارہے ہیں کپل کے ایک قریبی ذرائع کے مطابق یش راج کی فلم ’’ بینک چور ‘‘ سے فلموں میں داخلہ لینے کو لیکر کپل کافی خوش تھے لیکن ان کی مصروفیت کی وجہ اس میں تاخیر ہورہی تھی اتنا ہی نہیں چینل کی جانب سے اُن پر دباؤ بنایا جارہا تھا کہ انہیں کسی بھی صورت میں شو کرنا ہی پڑئیگا آخر میں کپل نے فلم کو چھوڑ کر شو کو کرنے کا فیصلہ کیا
اب وہ خود ایک فلم بنانے کا منصوبہ بنارہے ہیں اس کیلئے کئی بالی ووڈ فرنیچائز سے بھی ان کی بات چل رہی ہے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پہلے کپل کامیڈی نائیٹس سے بریک لینے کے بارے میں سونچ رہے تھے لیکن اب انہوں نے اور ان کی ٹیم نے اس کے نئے فارمیٹ پر کام کرنا شروع کردیا ہے اب یہ شو ایکدم نئے روپ میں ہوگا اور اس میں نئے کردار بھی دکھائی دینگے ستمبر کے آخر تک شو کا نیا فارمیٹ ناظرین کو دیکھنے کو مل سکتا ہے ۔