اس ہفتہ کی یہ سب سے گرم خبر ہے کہ یش راج نے اپنی فلم ’’ بینک چور ‘‘ کیلئے کافی پہلے کپل شرما کو کاسٹ کیا ہوا تھا لیکن پھر پتہ نہیں کیا ہوا کہ جب فلم شروع ہونے کو آئی تو فلم سے کپل کو باہر کا راستہ دکھا دیا گیا اور ان کی جگہ رتیش دیشمکھ کو لے لیا گیا اچانک ایسا کیوں ہوا اس کے پیچھے کئی خبریں ہیں ان میں سے تقریباً سچ یہ ہے کہ کپل نے فلم سائن کرتے وقت شرط رکھی تھی کہ شوٹنگ کے دوران اتنی مہلت دی جائیگی کہ وہ ہفتہ میں ایک دن اپنے شو کی شوٹنگ کرسکے بتایا جاتا ہے کہ یش راج والے ان کی یہ شرط ماننے کو تیار نہیں تھے ادھر کلر چینل کو بھی کپل نے کہا کہ آگے وہ اپنے شو کو ایک ہی دن ٹیلی کاسٹ کرینگے لیکن کلرس نے کہا کہ ٹھیک ہے لیکن اس کے بعد وہ بھی ہفتہ میں ایک اور کامیڈی شو کی شروعات کرینگے اب کپل دونوں طرف سے پھنسے ہوئے تھے لہذا انہوں نے ایک بار تو شو چھوڑنے کا ذہن بنالیا لیکن بعد میں انہیں یش راج کی فلم چھوڑنی پڑی اس طرح اب کپل کایہ شوا اگلے بھی ہفتہ میں دوبار ہی آئیگا ۔