یشونت پور ۔ کاچیگوڑہ ایکسپریس میں ڈکیتی

حیدرآباد 22 ستمبر ( پی ٹی آئی ) ڈاکووں کی ایک ٹولی نے ہفتہ کی صبح اولین ساعتوں میںایک ٹرین کو روک کر مسافرین سے قیمتی سامان لوٹ لیا ۔ ڈاکووں نے کھڑکیوں میں سے ہاتھ ڈال کر مسافرین کی قیمتی اشیا چھین لیں۔ ریلوے پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اس ٹولی نے سگنلنگ نظام میں ٹیمپرنگ کرتے ہوئے یہ واردات انجام دی ۔ پولیس کے بموجب یہ واقعہ محبوب نگر ضلع میں یشونت پور ۔ کاچیگوڑہ ایکسپریس میںپیش آیا ۔ کہا گیا ہے کہ ڈاکو یا چور 280 گرام سونا ‘ تین سیل فونس اور تقریبا 10 ہزار روپئے نقد رقم کے ساتھ فرار ہوگئے ۔