یشونت سنہا کا 21 اپریل کو اپوزیشن پارٹیوں کیساتھ جلسہ عام

نئی دہلی ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے ناراض لیڈر یشونت سنہا جنہوں نے مودی حکومت پر تنقید کرنے کیلئے اپنا ایک سیاسی محاذ کھولا ہے، 21 اپریل کو پٹنہ میں اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ ایک جلسہ عام منعقد کریں گے جہاں وہ سیاسی مستقبل کا بھی اعلان کریں گے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کیا اور کہاکہ وہ اتوار کو ہی اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور یہ ایک سیاسی اعلان ہوگا۔ بی جے پی کے خلاف ایک متحدہ محاذ بنانے کی کوششوں کو قطعیت دی جارہی ہے۔ اس جلسہ عام میں کانگریس ، ترنمول کانگریس، آر جے ڈی، آر ایل ڈی، عام آدمی پارٹی کے قائدین شرکت کریں گے۔