یشومتی اے آئی سی سی سکریٹری مقرر

نئی دہلی ، 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک اسمبلی انتخابات سے قبل صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج ریاست میں پارٹی امور کیلئے یشومتی ٹھاکر کو اے آئی سی سی سکریٹری مقرر کیا۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری اشوک گہلوٹ کے بیان میں کہا گیا کہ یشومتی ، جنرل سکریٹری اِنچارج کرناٹک کے سی وینو گوپال سے معاونت کریں گی۔