حیدرآباد ۔ 30 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : یشودھا ہاسپٹل کی زیر نگرانی یشودھا فاونڈیشن کے زیر اہتمام یتیم لڑکے اور لڑکیوں کو مختلف کورسیس میں مفت تربیت فراہم کرنے کی کوآرڈینٹر سرینواس نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ اطلاع دی ۔ انہوں نے بتایا کہ کمپیوٹر ، اسپوکن انگلش ، ٹائیپنگ ، لائف اسکلس سے متعلق خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی ۔ یتیم لڑکے اور لڑکیوں کے ساتھ ساتھ غریب لڑکے اور لڑکیاں بھی داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ ایس ایس سی یا انٹر کامیاب لڑکے لڑکیاں جن کی عمریں 14 تا 21 برس ہوں داخلہ کے اہل ہوں گے ۔ امیدواروں کو سہ ماہی تربیت کے ساتھ ساتھ مفت کھانے رہنے اور سواری خرچ بھی دیا جائے گا اور تربیت کی تکمیل کے بعد روزگار سے بھی جوڑا جائے گا ۔ خواہش مند لڑکے اور لڑکیاں مندرجہ ذیل سیل نمبر 9666472120 پر ربط کرتے ہوئے داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔۔