یروشلم کے مقدس مقام میں تبدیلی نہیں : اسرائیل

یروشلم۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے وزیراعظم نے زور دیا ہیکہ متنازعہ مقدس مقام یروشلم کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی جبکہ اس علاقہ میں کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔ بنیامن نتن یاہو کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جبکہ حماس کے عسکریت پسند نے ایک منی ویان یروشلم میں ٹرین کیلئے منتظر ہجوم میں گھساتے ہوئے ایک شخص کو ہلاک کردیا اور 13 دیگر زخمی ہوگئے تھے، یہاں تک کہ اسے پولیس نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ اسی طرح ایک فلسطینی موٹر راں مغربی کنارہ میں تعینات سپاہیوں کے گروپ میں اپنی گاڑی گھسا گیا جس سے 3 افراد زخمی ہوئے۔ حکومتی ترجمان نے نتن یاہو کے حوالہ سے بتایا کہ مقدس مقام میں جوں کا توں موقف برقرار رہے گا ۔ بتایا جاتا ہیکہ وہ سیکوریٹی عہدیداروں سے مخاطب تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ہٹ کر کوئی بھی بات شخصی رائے ہوگی۔