یروشلم۔24 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے یروشلم میں سفارتخانہ کھولنے کے امریکہ کے فیصلہ پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔اسرائیل کے واشنگٹن سفارتخانہ نے بیان جاری کرکے کہا کہ صدر ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی کے طورپر تسلیم شدہ حیثیت دینے کے تاریخی فیصلہ کے بعد اسرائیل کے یوم آزادی کے موقع پر امریکہ نے یہاں فیصلہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلہ نے اسرائیل کے 70ویں یوم آزادی کو مزید بڑا تہوار بنا دیا ہے ۔ یاہو نے ٹرمپ کی قیادت اور دوستی کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا۔