یروشلم سے اقوام متحدہ فلسطینی ایجنسی کو ہٹادینے اسرائیل کا فیصلہ

یروشلم ۔ 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین نے آج اظہارتشویش کیا کہ یروشلم کے اسرائیلی میئر نے کہا ہیکہ وہ شہر سے اس ایجنسی کو ہٹا دیں گے۔ میئر نیربارکٹ نے کہا کہ یروشلم سے اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کو ہٹا دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ یہاں پر میونسپل سرویس بحال کی جائے گی۔ اس ایجنسی کا کہنا ہیکہ اگر اسرائیل نے یہ فیصلہ کیا ہے تو اس سے کئی فلسطینی امدادی کام متاثر ہوں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل نے مشرقی یروشلم کو اپنے حصہ میں لے لیا ہے۔ اس ایجنسی کی جانب سے فلسطینیوں کے حق میں اسکولس اور کئی ہیلت سنٹرس چلائے جاتے ہیں اور یہاں پر قائم فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں تقریباً 24000 فلسطینی مقیم ہیں۔ امریکی نظم و نسق نے بھی اگست میں اس ایجنسی کو فراہم کی جانے والی امداد بھی بند کردی ہے۔ اس کے بعد اسرائیل نے یہاں سے ایجنسی کو برخاست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔