یروشلم بل میں امریکی دباؤ پر تاخیرکا الزام

یروشلم ۔ 29اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ویسٹ بینک کو یروشلم کی بستیوں سے مربوط کرنے کا یروشلم بل امریکی اندیشوں کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوگیا ہے ۔ لیکڈ پارٹی کے پارلیمانی بل ڈیوڈ بیٹن نے جو وزیراعظم نتن یاہو کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں ‘ فوجی ریڈیو پر کہا کہ اتوار کے دن اس بل کے بارے میں رائے دہی تاخیر کا شکار ہوگئی کیونکہ امریکہ نے دباؤ عائد کرتے ہوئے اسے تعطل کا شکار بنادیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کے دن اس پر رائے دہی مقرر تھی ۔ یہ قانون مغربی کنارے کو اسرائیلی سرزمین میں ملحق کرنا چاہتا ہے اور عملی اعتبار سے اس کے اثرات واضح نہیں ہے ۔ بل کے بموجب برادریاں یروشلم کی مجالس بلدیہ میں اس پر غور کررہی ہیں ۔ بین الاقوامی برادری وسیع پیمانے پر نوآبادیات کی تعمیر کی مخالف ہے۔ صدر امریکہ نے اسرائیل پر دباؤ ڈالا ہے کہ اس کا اسرائیلی نوآبادیات کی تعمیر کے سلسلہ میں صبرو سے کام لیں ۔