یرواڑہ جیل کے جیلر نامعلوم افراد کی فائرنگ میں محفوظ

پونے 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پونے کی یراواڑہ جیل کے باہر دو نامعلوم موٹر سیکل سواروں نے مبینہ طور پر ایک جیلر کو گولی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے کہاکہ 40 سالہ موہن پاٹل جو اس سنٹرل جیل کے ایک جیلر ہیں، اس واقعہ میں زخمی ہوئے بغیر پوری طرح محفوظ رہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کہا ’’حملہ آور ایک موٹر سیکل پر آئے تھے اور سب انسپکٹر موہن پاٹل پر ایک راؤنڈ فائرنگ کی۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وہ جیل کے احاطہ میں داخل ہورہے تھے‘‘۔ انھوں نے کہاکہ ’’پاٹل اس واقعہ میں محفوظ رہے۔ اُس مقام سے ہمیں ایک خالی کارتوس دستیاب ہوا ہے‘‘۔ اُنھوں نے کہاکہ ان دونوں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ’’حملہ آوروں کی شناخت کے لئے ہم سی سی ٹی وی فٹیج کا جائزہ لیں گے‘‘۔
لکھنؤ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) الہ آباد ہائی کورٹ نے آج اترپردیش پولیس کی سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ وہ لکھنؤ یونیورسٹی کی جانب سے کیمپس میں غنڈہ گردی کی شکایت کے باوجود کیوں کارروائی نہیں کی گئی۔ الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا جب ڈی جی پی، لکھنؤ ایس ایس پی، لکھنؤ یونیورسٹی وائس چانسلر، رجسٹرار اور پراکٹر نے کورٹ میں حاضری دی۔ جسٹس وکرم ناتھ اور راجیش سنگھ پر