یرم نائیڈو کو چندرابابو نائیڈو کا خراج

حیدرآباد 2 نومبر (سیاست نیوز) صدر تلگودیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرابابو نائیڈو نے سابق مرکزی وزیر و سینئر قائد تلگودیشم پارٹی آنجہانی مسٹر کے ایرم نائیڈو کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ آج یہاں این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں آنجہانی قائد کی برسی کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر مسٹر نائیڈو نے ان کی تصویر کی گلپوشی کی اور بعدازاں یرم نائیڈو کی تلگودیشم پارٹی کیلئے انجام دی گئی خدمات کی سراہنا کی اور اُنھیں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ اُنھوں نے مسٹر ایرم نائیڈو کی موت کو پارٹی کیلئے نقصان عظیم سے تعبیر کیا کیونکہ آنجہانی لیڈر ایک ملنسار اور عوامی ہمدردی رکھنے والے قائد تھے نائیڈو نے کہاکہ آنجہانی نے تلگودیشم پارٹی کو ریاست میں ہی نہیں بلکہ ملک گیر سطح پر مقبول عام بنانے میں گرانقدر رول ادا کیا۔