جناب محمد رضی الدین معظم
٭ یرقان ہوتے ہی سورۂ بینہ (لم یکن الذین) لکھ کر گلے میں ڈالیں، بہت جلد فائدہ ہوگا۔ یہی سورہ بار بار پڑھ کر مریض پر دَم کریں اور پینے کی چیزوں پر دَم کرکے پلائیں، ان شاء اللہ تعالیٰ مرض جاتا رہے گا۔
٭ سورۂ طٰہٰ کی ابتدائی آٹھ آیات سات بار پڑھ کر سات روز تک صبح و شام دَم کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ فائدہ ہوگا۔
٭ نماز فجر کی سنت پڑھ کر سورۂ فاتحہ کو بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم سے ملاکر ۴۱بار پڑھ کر دَم کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ فوری فائدہ ہوگا۔ اس عمل کو ہمیشہ جاری رکھیں، ان شاء اللہ تعالیٰ صحت یاب رہیں گے۔ علاوہ ازیں فرصت کے وقت درود شریف سو بار اور آیت کریمہ سو بار ضرور پڑھیں۔ یہ عمل آسان اور مجرب ہے۔
٭ سورۂ فاتحہ ایک بار، سورۂ حشر سات بار اور سورۂ قریش ایک بار پڑھ کر پانی پر دَم کرکے پئیں، ان شاء اللہ تعالیٰ فائدہ ہوگا۔
٭ سورۂ صافات کی آیت ’’سبح لِلّٰہ تا العزیز الحکیم‘‘ اور ’’ایاک نعبد وایاک نستعین‘‘ ایک سو ایک بار پڑھ کر پانی پر دَم کرکے پلائیں، ان شاء اللہ تعالیٰ فائدہ ہوگا۔