ٹوکیو ۔ 24جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) جاپان نے آج اپنے اس عہد کا اعادہ کیا کہ مملکت اسلامیہ ( آئی ایس ) عسکریت پسندوں کے قبضہ میں موجود دو جاپانی یرغمالیوں کو بچانے کیلئے جاری جدوجہد ہرگز ترک نہیں کی جائیگی ۔ اس دورانان یرغمالیوں کی رہائی کیلئے تاوان کی ادائیگی کی مہلت ختم ہوگئی اور آئی ایس گروپ اس مسئلہ پر بدستور خاموش بہ لب ہے ۔ اب اس بات پربھی فکر و تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے کہ آیا فری لانس جرنلسٹ کینجی گوتو اور خودروزگار کنٹراکٹر پرونا یوکاوا زندہ بھی ہیں یا نہیں ۔ یوکاوا جو کوگوتو کو بچانے کیلئے گیا تھا واپس نہیں آیا ۔ ان دونوں جاپانی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اندون 72 گھنٹے 200 ملین امریکی ڈالر بطور تاوان کی ادائیگی کی مدت گذرجانے کے بعد ان کے حشرکے بارے میں مختلف شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں اور آئی ایس اغواء کار بدستور خاموش ہیں ۔