یاقوت پورہ میں آج فرحت خاں کا ’ روڈ شو ‘

حیدرآباد۔/22اپریل، ( پریس نوٹ ) حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ کے مجلس بچاؤ تحریک کے امیدوار مجید اللہ خان المعروف فرحت خان کی انتخابی ریالی و روڈ شو بتاریخ23اپریل بروز چہارشنبہ منعقد ہوگا۔ روڈ شو صبح 10بجے تا 5بجے شام رہے گا۔ ریالی کے آغاز سے قبل فرحت خان دیگر قائدین و کارکنان کے ہمراہ درگاہ حضرت برہنہ شاہ ؒ واقع ریاست نگر پہنچ کر چادر گل و فاتحہ خوانی کے بعد روانہ ہوں گے۔ یہ روڈ شو اویسی کالونی سے بخشی کا نل اور بند ناکہ سے ہوتے ہوئے درگاہ حضرت شجاع الدین صاحب قبلہ ؒ سے رام چندر نگر، خدیجہ کالونی سے مولانا آزاد نگر اور سری نگر کالونی سے ہوتا ہوا مادنا پیٹ اور منڈی مادنا پیٹ اولڈ عید گاہ مادنا پیٹ سے جی ایچ ایم سی کالونی سے سری رام نگر روڈ تا داراب جنگ کالونی سے بانو نگر اور ماما بختاور ہاٹ سے سنتوش نگر اولڈ اور نیو کالونی سے قلندر نگر تا سنتوش نگر لب سڑک ( مین روڈ ) سے ہوتا ہوا مدینہ بیکری تا سی آر آئی ڈی اے روڈ تا لکی اسپاٹ ہوٹل سے سری نگر روڈ تا کارنر ٹی پوائنٹ سے رین بازار پہنچ کر اختتام کو پہنچے گا۔ روڈ شو میں سینکڑوں کی تعداد میں قائدین و کارکنان و محبان چار پہیوں اور دو پہیوں والی موٹر گاڑیوں میں شریک ہوں گے جبکہ امیدوار حلقہ یاقوت پورہ ایم بی ٹی فرحت خاں کھلی جیپ میں سوار ہوں گے اور مقامی عوام سے بھی ملاقات کریں گے۔