حیدرآباد 24 فروری (سیاست نیوز) چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے یادگیر گٹہ مندر واقع ضلع نلگنڈہ کو ترقی دینے کے لئے ریاستی بجٹ برائے سال 2015-16 ء میں 100 کروڑ روپئے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج سکریٹریٹ میں اُنھوں نے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں اِس مندر کو ترقی دینے کے لئے مختلف منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اِس مندر کے لئے ٹرسٹ قائم کرنے اور اِس کے ڈیزائن کے تعلق سے بھی غور و خوض کیا گیا۔ اُنھوں نے عہدیداران کو پنجاب کے امرتسر میں واقع مندر اور اکشردھام مندر کی تعمیرات کا مشاہدہ کرنے کے بعد ڈیزائن کو قطعیت دینے کا حکم دیا۔ اِس کے علاوہ پارکنگ نظام اور دیگر سہولیات کے سلسلہ میں بھی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ چیف منسٹر 25 فروری کو یادگیر گٹہ کا دورہ کریں گے۔ اجلاس میں یادگیر گٹہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ یاتریوں کے لئے گیسٹ ہاؤز کی تعمیر اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔