حیدرآباد 5 جولائی (پی ٹی آئی ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے تلنگانہ میں ضلع نلگنڈہ کے یادگیری گٹہ ٹاون میں واقع سری لکشمی نرسمہا سوامی مندر کے درشن کرتے ہوئے خصوصی پوجا کی ۔ ذرائع نے کہا کہ صدر مکرجی مندر میں نصف گھنٹے گذارنے کے بعد حیدرآباد واپس ہوگئے ۔ یادگیر گٹہ کی پہاڑیوں پر واقع اس مندر کے درشن کے موقع پر گورنر ای ایس ایل نرسمہن ‘تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو ‘صدر کے فرزند ابھیجیت مکرجی اور دوسرے بھی ان کے ساتھ موجود تھے ۔ مندر کے احاطہ سے چھ کیلو میٹر اطراف و اکناف سخت ترین سکیوریٹی انتظامات کئے گئے تھے اور سکیوریٹی فورسیس کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی ۔ صدر پرنب مکرجی جنوبی ہند میں 10 روزہ روایتی سالانہ تعطیلات گذارنے کیلئے 29 جون کو یہاں پہونچے تھے ۔ ان کا قیام راشٹرپتی نیلائم میں ہے ۔