31 مارچ اور یکم اپریل کو احاطہ سیاست میں مفت تعارفی کلاسیس
حیدرآباد ۔ 29 ۔ مارچ : ( راست ) : روزنامہ سیاست اور ادارہ فیلٹ کی جانب سے تعطیلات کے مد نظر طلبہ کے لیے ایک خصوصی کورس مرتب کیا گیا ہے ۔ اس کورس میں ایسے عنوانات کا احاطہ کیا گیا جو عام طور پر طلبہ کو اسکولوں اور کالجوں میں پڑھائے نہیں جاتے لیکن ان کا پڑھانا اور سمجھانا بے حد ضروری ہے ۔ ہمارے طلبہ میں ذہانت اور صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے ۔ اس کورس میں سب سے پہلے یہ بتایا جائے گا اور اس بات پر زور دیا جائے گا کہ کس طرح پڑھائی میں دلچسپی پیدا کی جاتی ہے اور پڑھائی کو بور نہ سمجھتے ہوئے لطف اندوز ہوتے ہوئے پڑھا جاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ ان عنوانات کا بھی احاطہ کیا جائے گا ۔ یادداشت کیا ہے اور اس کو کیسے مضبوط کیا جاسکتا ہے جوابات کو کم وقت میں کیسے یاد کیا جائے ۔ بھولنے پر کیسے قابو پایا جائے ، مستقبل کی منصوبہ بندی کیسے کی جائے ۔ کمیونیکیشن اسکلز میں مہارت ، فن خطابت کی عملی تربیت ، ٹائم مینجمنٹ ، نیند پر کیسے قابو پایا جائے وغیرہ شامل ہیں ۔ تمام کلاسیس جناب مصطفی پرویز لیں گے جو کہ امریکہ کے مشہور ٹرینر ڈاکٹر اسٹیفن کووی کے ساتھ کام کرچکے ہیں ۔ کلاسیس 2 تا 7 اپریل چھ یوم مسلسل اوقات صبح 9 بجے تا 1 بجے دوپہر ہوں گے ۔ مکمل کورس کی فیس 5000 روپئے ہے لیکن قارئین سیاست کے لیے صرف 2000 روپئے رکھی گئی ہے ۔ 12 سال سے لے کر 30 سال عمر تک کے طلبہ شرکت کرسکتے ہیں ۔ 31 مارچ اور یکم اپریل کو اس سلسلہ میں دو مفت تعارفی پروگرام شام 6 بجے سے 8 بجے تک رکھے گئے ہیں ۔ کورس کی تفصیل کے علاوہ اس پروگرام میں پچھلے کورس کے فارغ طلبہ فن خطابت اور یادداشت پر مبنی مظاہرے پیش کریں گے ۔ تمام کلاسیس احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس پر ہوں گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246177228 پر ربط کریں ۔۔