یادادری مندر کی تزئین ‘ رام کرشنوڈو نے حکومت تلنگانہ کی ستائش کی

یادادری 5 نومبر ( این ایس ایس ) آندھرا پردیش کے وزیر فینانس وائی رام کرشنوڈو نے یادادری مندر کی تزئین کیلئے حکومت تلنگانہ کے اقدامات کی ستائش کی ہے ۔ رام کرشنوڈو نے یہاں اپنے افراد خاندان کے ساتھ مندر میں پوجا کی ۔ انہوں نے کہا کہ قدیم مندروں کی تزئین اور ترقی بہترین ہے ۔ انہں نے خصوصی پوجا کی ۔ انہوں نے کہا کہ یادادری مندر کی قدیم تاریخ ہے اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے اس قدیم مندر کو بہتر بنانے کا فیصلہ قابل ستائش ہے ۔