نئی دہلی 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج ایک عورت کو اپنا 27 ہفتے کا حمل ختم کردینے کی اجازت دینے سے انکار کردیا، اس خاتون نے شدید جسمانی بے قاعدگیوں کے آثار کو وجہ بتاتے ہوئے فاضل عدالت سے درخواست کی تھی۔ جسٹس ایس اے بوبڈے اور جسٹس ایل ناگیشور راؤ کی بنچ نے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کا حوالہ دیا جس نے خاتون کا معائنہ کیا اور کہاکہ ڈاکٹروں کی رائے کے مطابق اگر ماں کو اس مرحلہ پر اسقاط حمل کی اجازت دی جاتی ہے تو بچہ زندہ بھی پیدا ہوسکتا ہے۔