بنگلورو 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ضلع پنچایت کرناٹک کے سابق رکن نے آج کہاکہ وہ کسی بھی شخص کو جو مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کی زبان قطع کرے گا اُسے ایک کروڑ روپئے دیئے جائیں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ اننت کمار ہیگڈے نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرناٹک کے عوام اپنی ولدیت سے ناواقف ہیں۔ اُنھوں نے ہیگڈے کے تبصرہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ وہ اُن کی زبان کاٹ دینے والے کو ایک کروڑ روپئے انعام دی نے کے لئے تیار ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ وہ ایک دلت قائد پٹی دار ہیں۔
برادری سے باہر شادی کرنے والے پارسیوں کیلئے علحدہ آتش کدہ
پونے ۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) 100 سے زیادہ اصلاح پسند پارسیوں نے ایک آتش کدہ کا پونے کے علاقہ کونڈھوا میں افتتاح کیا۔ اس میں برادری کے ایسے بچوں کو پارسی تسلیم کیاجائے گاجنہوں نے برادری سے باہر غیر پارسیوں سے شادی کی ہے۔ یہ آتش کدہ دو کروڑ 20 لا کھ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے تاکہ برادری کی غیرپارسی شریک حیات کے ساتھ تعصب کا خاتمہ کیا جاسکے۔ اعلیٰ سطحی قانون داں فلی نریمان سابق ایڈوکیٹ جنرل داریوس کھمباٹا اور صنعتکار انوآغا اس آتش کدہ کیلئے عطیہ دینے والوں میں شامل ہیں۔ اس آتش کدہ کی تعمیر انجمن برائے احیاء زرتشتی مذہب کے پرچم تلے کی گئی ہے۔