تہران ۔ 24 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایران نے آج امریکہ کی اس پابندی پر سخت تنقید کی ہے جس میں امریکہ نے ایران کی ایک کمپنی کے ساتھ 10 شہریوں پر یہ کہتے ہوئے پابندی عائد کردی ہے کہ یہ لوگ مبینہ طورپر ایک سرکاری سرپرستی میں ہیکنگ اور کاپی رائٹ مواد کی چوری میں ملوث تھے۔ امریکی محکمہ سکریٹریٹ نے مبنیٰ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ 10 دیگر ایرانی شہریوں پر الزامات کی تصدیق کرتے ہوئے ان پر پابندی عائد کردی ۔ محکمہ کے مطابق ان لوگوں نے ایرانی انقلابی گارڈ کے تحت سیکڑوں یونیورسٹی کو ہیک کرلیا تھا ۔ وہیں دوسری جانب ایرانی وزارت حارجہ کے نمائندے بہرام نے الزامات کی تردید کی ہے۔ ایران نے امریکہ کے الزامات کو غیرقانونی ، غیرمنصفانہ اور اشتعال انگیز بتاتے ہوئے کہاکہ یہ امریکی لیڈران کی معصوم ایرانی شہریوں کے تعلق سے نئی عداوت و دشمنی کی تازہ مثال ہے ۔ امریکہ نے دی مبنیٰ انسٹی ٹیوٹ پر 31 ٹیرا بائیٹس ’اہم انٹلیکچوئل پراپرٹی اور ڈیٹا‘ چرانے کا الزام عائد کیا ہے۔