ہیڈ کانسٹبل سمیع اللہ خاں کو نقد انعام

حیدرآباد 5 مئی (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے سال 2010 اور 2013 میں منعقدہ پولیس ڈیوٹی میٹ میں بہترین مظاہرہ کرنے والے ہیڈ کانسٹبل مسٹر سمیع اللہ خان کو 2 لاکھ 15 ہزار روپئے نقد رقم کا انعام عطا کیا۔ گاندھی نگر پولیس اسٹیشن سے وابستہ ہیڈ کانسٹبل مسٹر سمیع اللہ خان موجودہ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس چکڑ پلی ڈیویژن میں برسر خدمت ہے اور انہو ںنے سال 2013 میں گجرات اور ہریانہ میں منعقدہ پولیس ڈیوٹی میٹ میں دو سلور میڈل حاصل کئے تھے ۔ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مسٹر انوراگ شرما نے سمیع اللہ خان کو آج 2 لاکھ 15 ہزار روپئے کا چیک اپنے دفتر میں حوالے کیا ۔