پورٹ اوپرانس۔ 21 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ہیٹی میں رونما ہونے والے پرتشدد واقعات میں ایک شخص مارا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ دارالحکومت پورٹ او پرانس میں ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جبکہ تشدد کے ایک دوسرے واقعے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ اپوزیشن نے 25اکتوبر کے انتخابات کے ابتدائی نتائج پر احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ان نتائج کے مطابق انتخابات کے پہلے مرحلے میں حکمران پارٹی کے امیدوار کو برتری حاصل ہے۔