متھرا۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) متھرا حلقہ میں بی جے پی کی امیدوار اور بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالینی کا اسٹیج منہدم ہوگیا۔ انتخابی مہم کے دوران وہ جلسہ سے خطاب کررہی تھیں کہ اچانک اسٹیج کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ اس واقعہ میں ہیما مالینی محفوظ رہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق کل رات جلسہ گاہ میں ہیمامالینی تاخیر سے پہونچیں اور انہیں دیکھنے کے لئے جمع عوام میں جوش و خروش بڑھ گیا اور جیسے ہی ہجوم اُمڈ پڑا، اسٹیج کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔