ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ، کویتی فوجی افسر زخمی

ڈھاکہ ۔ 3 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں ایک ہیلی کاپٹر حاثہ کا شکار ہوگیا جس میں کویت نیوز ایجنسی کے مطابق کویتی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سوار تھے ، تاہم وہ بال بال بچ گئے اور معمولی طورپر زخمی ہوگئے ۔ ۔ دی کونا نیوز ایجنسی کے مطابق دھند کی دبیز چادر کی وجہ سے ہیلی کاپٹر ایک درخت میں اٹک گیا ۔اور تھوڑی دیر کے بعد زمین پر گر پڑا جہاں ہیلی کاپٹر کی دم کا حصہ شدید طورپر متاثر ہوا لیکن حسن اتفاق سے بنگلہ دیش کے سرکاری دورہ پر آنے والے چیف آف اسٹاف ( کویت ) جنرل محمد القادر بال بال بچ گئے ۔

پاکستان ۔ ڈبل گیم بند کرے ، امریکی سفیر کابیان
واشنگٹن ۔ 3 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ پاکستان کو ہر قسم کی امداد بند کرنے کیلئے تیار ہیں کیونکہ پاکستان دہشت گردوں کو پناہ دینے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے، اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے یہ بات بتائی ۔ انھوں نے الزام لگایا کہ پاکستان برسوں سے ڈبل گیم کھیل رہا ہے ۔ ایک طرف وہ ہمارے ساتھ کام کرتا ہے اور دوسری طرف دہشت گردوں کو پناہ دیئے ہوئے ہے ۔دہشت گردی کو ہوا دی جارہی ہے یہ دہشت گرد افغانستان میں ہماری فوج پر حملہ کررہے ہیں ۔ امریکہ اس کھیل کو برداشت نہیں کرے گا ۔