ہیلت کیر میں 195 ممالک میں ہندوستان کا 145 واں رینک

نئی دہلی۔23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) معیاری طبی خدمات اور اس کی رسائی کے معاملہ میں ہندوستان کا مقام 195 ممالک میں 145 واں ہے۔ گلوبل برڈن آف ڈسیز اسٹیڈی نے کہا کہ ہندوستان میں 1990 سے ہیلت کیر میں بہتری آئی ہے اور معیار پیدا ہوا ہے۔ اس اسٹیڈی میں کہا گیا کہ گوا اور کیرالا میں 2016ء میں زیادہ بہتری آئی جبکہ آسام اور اترپردیش میں اس شعبہ میں بہتری کم ہوئی ہے۔ ہندوستان اس معاملہ میں پڑوسی ممالک چین (48)، سری لنکا (76)، بنگلہ دیش (133) اور بھوٹان (134) سے پیچھے ہے۔