شکاگو۔12اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدارتی انتخابات کی امیدوار ہیلاری کلنٹن معاشی صیانت میں اوسط طبقہ کیلئے اضافہ کرنے کے مقصد کو اپنی انتخابی مہم کا مرکزی موضوع بنائیں گی اور برسرملازمت خاندانوں کیلئے مواقع میں توسیع کا مطالبہ کرے گی ۔ سابق رکن امریکی سینٹ اور وزیر خارجہ کو ایساجنگجو سمجھا جاتا ہے جن میں اپنے حق میں انتخابی نتائج حاصل کرنے کی صلاحیت ہے ۔ دو سینئر مشیروں نے کہا کہ ان کا پیغام سب سے پہلے ہیلاری کلنٹن ان کی طویل متوقع انتخابی مہم کے دوران آج کریں گی اور اس سلسلہ میں آن لائن ویڈیو جاری کیا جائے گا ۔ اب تک سابق خاتون اول نے صرف اشارے دیئے تھے کہ وہ صدارتی انتخابات میں امیدوار ہوں گی بشرطیکہ وہ وائیٹ ہاؤز میں دوبارہ داخلے کیلئے کوشش کررہی ہیں ۔ پہلے پیغام میں ہیلاری کلنٹن نے منصوبہ بنایا ہے کہ یہ پیغام عوام تک پہنچائیں گی ۔ 2008ء کے صدارتی انتخابات میں امیدواری کیلئے نامزدگی کی جنگ میں انہیں بارک اوباما کے مقابلہ میں شکست ہوئی تھی ۔
انہوں نے قدامت پسندوں کی تائید میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرنے سے گریز کیا ہے ۔ رائے دہندے خاص طور پر اوسط طبقہ کے خاندانوں کی معاشی ضروریات اور آئندہ نسل کی معاشی ضروریات پر اپنی انتخابی مہم مرکوز کر کے رائے دہندوں کو اپنی تائید کی ترغیب دینا چاہتے ہیں ۔ اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ ہیلاری کلنٹن کو کسی طاقتور حریف کا سامنا ہوگا ۔حالانکہ مٹھی پر معمولی اثر و رسوخ رکھنے والے ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان جیسے میری لینڈ کے سابق گورنر مارٹن او میلی نے کہا کہ وہ صدارتی انتخابات میں مقابلہ کریں گے ‘ لیکن اگر ہیلاری کلنٹن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار نامزد کی جاتی ہے تو انہیں تقریباً 24ارکان سینٹ کی تائید حاصل ہوگی ۔
کلنٹن کے مشیروں نے اُن کی جو انتخابی حکمت عملی تیار کی ہے وہ اوباما کی 2012ء میں دوبارہ انتخابی مہم کی صدائے بازگشت ہے۔ ہیلاری کلنٹن نے اوسط طبقہ اور ری پبلکن ارکان کو اپنی انتخابی مہم کا مرکزی موضوع بناتے ہوئے اُن کے دل جیت لئے ہیں اور امکان ہے کہ وہ امریکی کانگریس ‘ تاجر برادری اور عالمی قائدین پر بھی اپنا اثر و رسوخ قائم کریں گی ۔ اُن کے اس رویہ کی بناء پر سمجھا جاسکتا ہے کہ اوباما پر تنقید کرنے کے بجائے امکان ہے کہ وہ اُن کے ساتھ مستحکم شراکت داری قائم کرنا چاہیں گی اور امریکی کانگریس کے اندر اُن کے دور صدارت کے فیصلوں کی تائید کریں گی ۔
ہیلاری بہترین صدر ہوں گی : اوباما
پنامہ سٹی ۔12اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہیلاری کلنٹن امریکہ کی بہترین صدر ثابت ہوں گی ۔ بارک اوباما نے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدواری کیلئے 2016ء کے صدارتی انتخابات میں ہیلاری کی منظوری کے بعد شروع ہونے والی انتخابی مہم سے عین قبل کہا کہ ہیلاری کلنٹن امریکہ کی بہترین صدر ثابت ہوں گی ۔ 2008ء کے صدارتی انتخابات میںاوباما نے ہیلاری کو شکست دی تھی ‘ امریکی ذرائع ابلاغ کے بموجب ہیلاری کلنٹن کی انتخابی مہم سے موصولہ اطلاعات کے بموجب 67سالہ ہیلاری ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے امیدوار نامزد کئے جانے کا جلد ہی اعلان کریں گی ۔
روس یوکرین کے باغیوں کا اسلحہ سربراہ کنندہ
فرینکفرڈ۔12اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ناٹو کو یقین ہے کہ روس نے مزید فوجی اور ہتھیار روس حامی علحدگی پسندوں کو مشرقی یوکرین میں سربراہ کئے ہیں ۔ ایک جرمن روزنامہ کے خبر کے بموجب علحدگی پسندو ںکو دوبارہ ہتھیار ‘ فوجی اور تربیت فراہم کی جارہی ہے جو روس فراہم کررہا ہے ۔ یوکرین کی سرحد سے متصل روس کا نام لئے بغیرجرمنی نے مزید الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائیاں منسک امن معاہدہ کی خلاف ورزی ہیں جو یوکرین میں خانہ جنگی کا خاتمہ کرنے کیلئے کیا گیا ہے ۔ یہ الزامات یوکرین ‘ روس ‘ جرمنی اور فرانس کے وزرائے خارجہ کے برلن میں اجلاس کے موقع پر منظر عام ٖآئے ہیں ۔ یہ اجلاس امن معاہدہ پر عمل آوری کیلئے منعقد کیا جارہا ہے ۔