نیویارک ۔8 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر نارٹ کو نکی ہیلی کی جگہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے عہدے پر مقرر کرنے پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرس نے اس قدم کا خیرمقدم کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوزارک نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ دوزارک نے کہا کہ سکریٹری جنرل نارٹ کے کام کرنے کے سلسلے میں بہت خوش ہیں۔ گوٹیرس نے ہیلی کی طرح نارٹ کا عہدہ سنبھالنے پر ان کے ساتھ مضبوط اور مثبت کام سے متعلق امید ظاہر کی ہے ۔امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں نکی ہیلی کی جگہ محترمہ نارٹ کو اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے عہدے پر فائز کرنے کا اعلان کیا۔ نارٹ سال کے آخر میں ہیلی کی جگہ اپنا عہدہ سنبھالیں گی۔