پورٹ۔ایو۔پرنس 23،جنوری(سیاست ڈاٹ کام)کیریبین ملک ہیتی کے دارالحکومت پورٹ۔ایو۔پرنس میں ہزاروں لوگوں نے افریقی ممالک کے بارے میں امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے تبصرہ کیخلاف مظاہرہ کیا ہے ۔مظاہرین ہاتھوں میں ٹرمپ کیخلاف نعرے لکھے ہوئے پوسٹر لئے ہوئے تھے ۔مظاہرہ میں شامل مارویل جوزف نے کہاکہ ٹرمپ نسل پرست ہے اور نسل پرست سوچ والے انتہائی منفی ذہنیت کے ہوتے ہیں۔ ہماری امریکہ کے لوگوں کیخلاف کوئی ناراضگی نہیں ہے ۔ امریکہ کے لوگ بھی مسٹر ٹرمپ کے رویہ سے خوش نہیں ہیں۔قابل غور ہیکہ مسٹر ٹرمپ نے ہیتی اور افریقی ممالک کے تارکین وطن کی حفاظت کے کچھ امریکی ممبران پارلیمنٹ کی کوششوں کو لیکر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ امریکہ کو ان ‘گندے ‘ (شٹ ھول) ممالک کے شہریوں کو کیوں قبول کرنا چاہئے۔