ہڑتالی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کی اجازت

جے پور25دسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان ہائی کورٹ کی خصوصی بنچ نے آج ڈاکٹروں کی ہڑتال پر سخت نوٹ لیتے ہوئے ریاستی حکومت کو انہیں گرفتار کرنے اور ان پر انتظامی اور قانونی کارروائی کرنے کی پوری چھوٹ دے دی۔ چیف جسٹس پردیپ نندراجوگ اور جسٹس دنیش سومانی کی بنچ نے ڈاکٹروں کی ہڑتال کو پوری طرح غیرآئینی قرار دیتے ہوئے ڈاکٹروں کی جانب سے پیروی کر رہے وکیل سے پوچھا کہ کیا برسر خدمت ڈاکٹرس یونین کے صدر ڈاکٹر اجے چودھری اور جنرل سکریٹری ڈاکٹر درگا شنکر آج رجوع بکار ہونے کیلئے تیار ہیں۔ اس پر ان کے وکیل نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد بھی پولیس نے گرفتاریاں جاری رکھی ہیں، اس لئے وہ کس طرح کام پر آ سکتے ہیں۔