لندن، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ’’امریکہ، اسلامی ملکوں کی امداد بند کر دے کیونکہ دین حنیف (اسلام) یہودیوں سے نفرت پر اکساتا ہے‘‘ ۔یہ مطالبہ ان دنوں امریکہ میں جاری ایک مہم کے دوران کیا جا رہا ہے جس کے تحت دارلحکومت واشنگٹن میں چلنے والی مسافر بسوں پر 73 سال قبل ہٹلر اور مفتی دیار القدس الحاج امین الحسینی کی قد آدم تصاویر چسپاں ہیں۔ انجمن ’آزادی کے تحفظ کا امریکی اقدام‘ کے زیر اہتمام منافرت پر مبنی حالیہ مہم کی منتظم امریکی مصنفہ پامیلا گیلر ہے۔اُس نے تین برس قبل ’’امریکہ کی اسلامائزیشن بند کرو‘‘ کے عنوان سے کتاب بھی لکھی ہے۔ پامیلا نے اپنی مہم کے بارے میں کونسل آن امریکن مسلم ریلیشنز (CAIR) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر نھاد عوض سے گفتگو بھی کی۔ ’’آزادی کے تحفظ کا امریکی اقدام‘‘ کی تاسیس خود پامیلا گیلر اور سستی شہرت کی طلبگار اس جیسی چند دوسری امریکی ہستیوں نے کی تھی۔ پامیلا گیلر کی زیر نگرانی چلنے والی اسلام مخالف مہم میں شہر کے اندر چلنے والے بسوں پر نازی رہنما ہٹلر کی قد آدم تصویر لگائی گئی ہیں جس میں وہ مفتی القدس الحاج امین الحسینی کے ہمراہ بیٹھے دیکھے جا سکتے ہیں۔ امین الحسینی نے 1941ء میں برلن کا دورہ کیا تھا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے رپورٹ کے ہمراہ مختصر دورانیے کی کا ویڈیو کلپ بھی منسلک کیا ہے ۔