کولکتہ ۔ /14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہوڑہ نئی دہلی پورواہ ایکسپریس کے 12 کوچیس آج صبح 8.15 کو ہوڑہ اسٹیشن سے روانہ ہونے کے بعد پٹری سے اترگئے ۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ یہ پاسنجر ٹرین حادثہ کے وقت آہستہ جارہی تھی ۔ اس حادثہ کی وجہ سے اس روٹ پر ٹرین سرویس کچھ دیر کیلئے معطل رہی ۔ جنرل منیجر ایسٹرن ریلوے نے اس حادثہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔