ہوڑہ اسٹیشن پرخالی ٹرین کا انجن اور بوگیاں پٹری سے اتر گئے

کولکتہ ۔ 2اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) حکام کے مطابق آج ہوڑہ ٹٹلا گڈہ اسپاٹ ایکسپریس جو خالی تھی کا انجن اور بوگیاں پٹری سے اگر گئیں ‘ جس کے باعث جنوب مغربی ریلویز کی خدمات جزوی طور پر متاثر ہوگئیں ۔ اس حادثہ میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ اس واقعہ کے باعث ہوڑہ اسٹیشن نیو کامپلکس کے تین پلیٹ فارم پرکام کاج متاثر رہا ۔

مودی کو دلتوں اور قبائیلیوں کی مکمل تائید حاصل :بی جے پی
نئی دہلی ۔ /2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے ایس سی اور ایس ٹی مورچہ نے آج کہا کہ صدر پارٹی امیت شاہ کی حکومت کو جاریہ مانسون اجلاس میں ایس سی ایس ٹی بل پیش کرنے کے سلسلے میں دلتوں اور قبائیلیوں کی مکمل تائید حاصل ہے اور وہ ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرچکے ہیں ۔