چندی گڑھ ۔ 24 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ کے سابق چیف منسٹر بھوپیندر سنگھ ہوڈا کے ایک قریبی رفیق ویریندر کے خلاف ہریانہ پولیس نے غداری کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ 28 افراد کی ہلاکتوں کا سبب بننے والے جاٹ تحفظات ایجی ٹیشن کے دوران ویریندر نے تشدد کیلئے اکسایا تھا ۔ ہریانہ کے ڈی جی پی یشپال سنگھل نے کہا ہے کہ ویریندر کی بات چیت پر مبنی ایک ویڈیو کلپ دستیاب ہونے کے بعد ان کے خلاف غداری کے الزامات وضع کئے گئے ہیں کیونکہ ویڈیو کلپ میں انہیں تشدد کے لئے اکستاے ہوئے بتایا گیا ہے ۔
چہ بہار پورٹ پراجکٹ کو کابینہ کی منظوری
نئی دہلی ۔ 24 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے ایران چہ بہار بندرگاہ کے فروغ کیلئے 150 مل ین امریکی ڈالر کے ایک پراجکٹ کو منظوری دیدی ۔ اس پراجکٹ سے ہندوستان کو براہ پاکستان ، افغانستان تک سمندری ، زمینی راستہ پر رسائی حاصل ہوجائے گی ۔ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ کابینی اجلاس نے ایران میں چہ بہار بندرگاہ کی ترقی کے پراجکٹ کو منظوری دی۔