واشنگٹن ۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے اپنے ایک شہری کی لیبیا میں ہلاکت کی توثیق کی ہے جہاں نقاب پوش بندوق برداروں نے ایک لکژری ہوٹل پر ہلہ بول دیا اور امریکی شہری کے علاوہ مزید 8 افراد کو ہلاک کردیا۔ دریں اثناء اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ لیبیا کے دارالخلافہ طرابلس میں ایک امریکی شہری ہلاک ہوا ہے جبکہ ہلاکت سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی۔ قبل ازیں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی خاتون ترجمان جین ساکی نے طرابلس کی کورنیتھیا ہوٹل پر کئے گئے حملے کی مذمت کی تھی۔