رام گوپال ورما سڑک پر پریس کانفرنس کریں گے
حیدرآباد28اپریل(سیاست ڈاٹ کام )مشہور فلم ہدایت کار رام گوپال ورما نے اعلان کیا ہے کہ وہ سڑک پر پریس کانفرنس منعقد کریں گے کیونکہ ہوٹلوں نے پریس کانفرنس کی ان کو اجازت نہیں دی ہے۔مسٹر ورما کی متنازعہ فلم لکشمی این ٹی آرتلگودیشم پارٹی کے بانی و اے پی کے سابق وزیراعلی آنجہانی این ٹی راماراو کی بائیوپک ہے جو یکم مئی کو اے پی میں ریلیز کی جانے والی ہے ۔مسٹر ورما نے اس خصوص میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہاوجئے واڑہ کی ہوٹلوں کو انتباہ دیاگیا ہے کہ وہ لکشمی این ٹی آر کی ٹیم کو ہوٹل میں پریس کانفرنس کی اجازت نہ دی جائے ۔پہلے ہوٹل نووٹل نے اس پروگرام کومنسوخ کیا اور اب ہوٹل اِلہ پورم نے بھی ایسا ہی کیا ہے۔حالانکہ ان کو پہلے ہی پیشگی رقم دی جاچکی تھی۔برسراقتدار افراد کو سمجھناچاہئے کہ کوئی بھی دیر تک اقتدار کا غلط استعمال کرسکتا ہے تاہم حقیقت کو کوئی بھی نہیں روک سکتا۔مسٹرورما نے ٹوئیٹر کے ذریعہ میڈیا کو پریس کانفرنس کے لئے مدعو کیا جو چار بجے شامل پیپولا روڈ این ٹی آر سرکل میں ہوگی۔