ہونہار طلبہ ملازم نہیں آجر بنیں: ڈی جی این سی سی

حیدرآباد 27 مارچ (سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل نیشنل کیڈٹ کورز (این سی سی) ایر کموڈور این نریندر ریڈی نے آج ہونہار اسٹوڈنٹس پر زور دیا کہ جاب کے متلاشی بننے کے بجائے آجرین بنتے ہوئے نوکریاں فراہم کرنے کی کوشش کریں۔ وہ آج یہاں گیتم یونیورسٹی کیمپس میں اچیورس ڈے کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے مخاطب تھے۔ ایر کموڈور نریندر ریڈی نے طلبہ سے اپیل کی کہ ترقی کے مواقع تلاش کریں اور اپنی ترقی کو یقینی بنائیں۔ ممتاز طلبہ پر سماج کے تئیں بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے والدین اور ٹیچرس کی محنت کو ثمرآور کریں۔ اِس موقع پر یونیورسٹی کیمپس میں انجینئرنگ اور مینجمنٹ کے منتخب اسٹوڈنٹس کو تقرر کی پیشکش کی گئی ۔ جملہ 600 اسٹوڈنٹس کونامی گرامی کمپنیوں نے حاصل کرنے میں دلچسپی دکھائی ہے۔