ہونڈراس میں صدارتی انتخابات پر تنازعہ

ٹیگو سی گالپا ، 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہونڈراس میں صدارتی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی پر تنازعہ پیدا ہو گیا ہے ۔ موجودہ صدر جوآن آرلینڈو ھرنانڈیز پر آغاز میں برتری بنانے والے اپوزیشن امیدوار سلواڈور نسرلا نے کل انتخابی ٹربیونل کے ذریعہ ووٹوں کی گنتی کو مسترد کر دیا۔اس سے پہلے دونوں امیدواروں نے متنازعہ ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے اور امریکی ممالک کی تنظیم کی طرف سے ثالثی والے دستخطی بیان جاری کئے جانے کے بعد قطعی نتیجہ کا احترام کرنے کا حلف لیا تھا لیکن بعد میں مسٹر نسرلا نے اسے ماننے سے انکار کر دیا۔انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کرکے بتایا کہ یہ دستاویزات درست نہیں ہیں اور انہوں نے ووٹوں کی گنتی کو مسترد کر دیا۔ مسٹر نسرلا نے پیر کو مسٹر ھرنانڈیز پر پانچ پوائنٹس کی برتری بنائی تھی لیکن ووٹوں کی گنتی کو اچانک بند کر دیا گیا،کل جب ووٹوں کی گنتی دوبارہ شروع ہوئی تو مسٹر ھرنانڈیز نے برتری بنانی شروع کر دی تھی۔