حیدرآباد۔16مارچ ( آئی این این ) گورنر آندھراپردیش مسٹر ای ایس ایل نرسمہن آندھراپردیش کی عوام کو ہولی تہوار کی مبارکباد دی ۔ انہوں نے رنگوں کے اس مسرت بخش تہوار کے موقع پر عوام سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ رنگوں کا یہ تہوار ہمیں دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو مستحکم کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے اور رنگوں کا تہوار ہولی ہمارے سماج تنوع کو ظاہر کرتا ہے ۔