ہولی کے موقع پر پاکستانی عوام کو نواز شریف کی مبارکباد

اسلام آباد ۔ /12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نواز شریف نے ہولی کے موقع پر پاکستان کے اقلیتی ہندو عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ مذہب کی بنیاد پر کوئی امتیاز روا نہیں رکھا جائے گا ۔ انہوں نے اپنے پیام میں کہا کہ ہولی موسم بہار کی آمد اور موسمی تبدیلی کی علامت ہے ۔ محمد علی جناح اور دستور کا حوالہ دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں مذہب کی بنیاد پر کوئی امتیاز نہیں کیا جائے گا ۔ نواز شریف نے کہا کہ ان کی حکومت تمام شہریوں کو اسلامی تعلیمات اور دستوری طمانیت کے تحت مساوی حقوق کی فراہمی یقینی بنائے گی ۔