ہولی کے موقع پر نائب صدر اور وزیراعظم کی مبارکباد

نئی دہلی 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری اور وزیراعظم نریندر مودی نے آج عوام کو ہولی کی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ رنگوں کا یہ تہوار کثرت میں وحدت کی علامت ہے۔ حامد انصاری نے کہاکہ ملک بھر میں ہولی کا تہوار بلا لحاظ مذہب، ذات پات اور نسل ہر کوئی جوش و خروش سے مناتا ہے جس سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی مضبوط ہوتی ہے۔ جبکہ وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر پر کہاکہ ہر ایک کو ہولی کی مبارکباد پیش ہے اور یہ توقع ظاہر کی کہ یہ تہوار ہماری زندگیوں کو رنگوں اور خوشیوں سے بھر دے گا۔

بیجو پٹنائک کو وزیراعظم کا خراج
نئی دہلی 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج سابق چیف منسٹر اوڈیشہ آنجہانی بیجو پٹنائک کی 98 ویں یوم پیدائش کے موقع پر خراج پیش کیا اور کہاکہ وہ ایک غیرمعمولی شخصیت تھے اور ریاست کیلئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ بیجو پٹنائک جوکہ اوڈیشہ کے موجودہ چیف منسٹر نوئن پٹنائک کے والد ہیں، 1916 ء میں پیدا ہوئے اور 1997 ء میں چل بسے تھے۔ وہ مرتبہ اوڈیشہ کے چیف منسٹر اور 1977-80 ء میں مرارجی دیسائی حکومت میں مرکزی وزیر بھی تھے۔