نئی دہلی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے دو ارکان پارلیمنٹ جو لوک سبھا کے کمرہ میں ان کے چہروں پر گلال لگائے ہوئے داخل ہوئے تھے، ان کو نرمی کے ساتھ باہر نکال دیا گیا۔ جگدمبیکا پال اور ایک اور بی جے پی رکن چہرہ پر گلال کے ساتھ لوک سبھا میں داخل ہوئے تھے جبکہ انشورنس قوانین (ترمیمی بل) پر بحث جاری تھی۔