ہولی کے دن روایت کیخلاف کوئی پروگرام نہیں ہوگا: یوگی

لکھنو 26 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے وزیرعلیٰ یو گی آدتیہ ناتھ نے ہولی کے دن کسی نئی روایت کی اجازت نہ دئے جانے کی سخت ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس دن کو امن برقرار رکھتے ہوئے خوشگوار طریقے سے منایا جانا چاہئے ۔ سرکاری ترجمان نے آج کہا کہ وزیراعلیٰ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ سے ریاست کے ضلع کے سبھی پولیس کپتانو ں اور کلکٹروں کو ہدایت دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہولی کا تیوہار پر امن طریقے سے منایا جاناچاہئے ۔ مسٹر یوگی نے کہا کہ اس موقع پر حفاظت کے انتظامات سخت ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہولی جمعہ کو ہے ، بجلی اور پانی کی فراہمی یقینی بنائی جانا چاہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی بھی صورت میں نئی روایت کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے ۔ انہوں نے حساس مقامات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کی بھی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ یقینی بنایا جانا چاہئے کہ ہولی تجارتی مرکز یا رہائشی مقامات کے قریب نہ جلائی جائے۔
انہوں نے کسی کا راستہ نہ روکے ، اس کو بھی یقینی بنانے کو کہا۔انہوں نے سماج مخالف عناصر پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت بھی دی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بر وقت پولیس فورس کی دستیابی یقینی بنائے جانے کا حکم دیا۔