ہولی کی مبارکباد ‘گورنر کا پیام

حیدرآباد 5 مارچ (این ایس ایس ) تلنگانہ و آندھرا پردیش کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے دونوں ریاستوں کے عوام کو ہولی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ رنگوں کا یہ تہوار عوام کے درمیان باہمی روابط کو مستحکم بناتا ہے اور یہ امن و خوشحالی کی علامت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس تہوار میں ایک دوسرے پر رنگ پھینکتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا جاتا ہے۔