ہوائی سے اوباما کی واپسی ‘ 2016کیلئے پُرجوش ہوجانے کا ادعا

ہنالولو۔3جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ بارک اوباما ملک کے دارالحکومت واپس آگئے ۔ وہ کئی ہفتہ تک اپنے آبائی مقام ہوائی میں مقیم تھے ۔ یہ اُن کے دور اقتدار کا آخری سال ہے اور وہ اپنے تمام نامکمل کام مکمل کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان تعطیلات کے بعد وہ دوبارہ کام کیلئے تازہ دم اور پُرجوش ہوگئے ہیں ۔ اوباما کے ترجیحی کاموں کی فہرست میں بندوقوں کی خریداری پر تحدات میں اضافہ بھی شامل ہے‘ جس کا پس منظر حالیہ دہشت گرد حملے ہیں ۔ اوباما نے اپنے اٹارنی جنرل لوریٹا لنچ سے پیر کے دن ملاقات کا وقت مقرر کیا ہے تاکہ تین ماہ کی کارروائیوں کا جائزہ لیا جاسکے ‘ جس کے ذریعہ بندوق کے ذریعہ تشدد کی وارداتوں پر قابو پایا جاسکے ۔ یہ کارروائیاں جن کی ری پبلکن پارٹی کی جانب سے سخت مخالفت کی جاتی ہے اور امکان ہے کہ ایک قانونی جنگ شروع ہوجائے گی ۔ اوباما کی اس خواہش کی اہمیت کم کرسکتی ہے جو 2016ء کے جارحانہ پروگرام میں اس کو سرفہرست رکھنا چاہتے ہیں ۔ تاکہ عوام کی توجہ صدارتی انتخابات سے ہٹ سکے ۔ اوباما نے اپنی چھٹیوں کا زیادہ تر عرصہ اپنے دوستوں کے ساتھ بال کھیلتے اور ڈنر کرتے اپنے خاندان کے ساتھ جزیرہ گاہو میں گذارا ہے جو ہوائی کے زیر انتظام ہے ۔12جنوری کو اُن کا قوم سے خطاب مقرر ہے ۔ امکان ہے کہ اس خطاب میں صدر امریکہ عوام کو دوبارہ تیقن دیں گے کہ پیرس پر حملہ اور سان برناڈینومیں دہشت گرد کارروائی کے بعد اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ان کے ترجمان ایرک شلٹزنے کہا کہ بارک اوباما مادر وطن کے تحفظ کے پابند عہد ہے ۔